منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

’’پاکستان نے جنوبی کوریا کو بڑ ی آفر کر دی ‘‘

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساز گار مواقع سے فائدہ اٹھائیں‘ پاکستان تین دہائیوں پر مشتمل جنوبی کوریا سے سفارتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے‘ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات ہیں‘ باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے متحرک اقدامات کی ضرورت ہے‘

کورین کمپنیاں پاکستان میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں کارخانے لگا سکتی ہیں۔ منگل کو جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر چونگ سی کیون سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تین دہائیوں پر مشتمل جنوبی کوریا سے سفارتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات میں وسعت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تجارت کے حجم ممیں اضافے کے لئے متحرک اقدامات کی ضرورت ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساز گار مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ کورین کمپنیاں توانائی‘ کان کنی‘ زراعت‘ صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورین کمپنیاں پاکستان میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں کارخانے لگا سکتی ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چونگ سی کیون نے کہا کہ توقع ہے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…