پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

صوابی میں افسوسناک واقعہ،بھانجی کے ساتھ شادی کرنے والاماموں گرفتار

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی( آئی این پی)صوابی پولیس نے بھانجی کے ساتھ شادی کرنے والے ماموں کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او صوابی منصف خان نے اخباری کانفرنس میں بتایا کہ مسماۃ ( ش) ساکن خوروکالا تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی نشہ کی عادت میں مبتلا اور بیمار تھے انہوں نے نشہ سے منع کرانے کے لئے اپنا گھر لے آیا اور ان کا باقاعدہ علاج کرایا ،ان کا بھائی آفسر علی عمر 26/27سال ساکن خورو کالا حال کراچی بہن کی محنت اور شفقت سے صحت یاب ہوا ،

بعد میں انہوں نے اپنی سگی بھانجی مسماۃ (س ) کے ساتھ ناجائز تعلقات شروع کیے ،بہن بھائی کے کارتو تو کی پتہ چلنے پر ان کے درندہ صفت بھائی نے اپنی بھانجی کو ورغلہ و پھسلا کرکے اپنے ساتھ بھگالیا جبکہ مسماۃ (ش) کا شوہر بیرونی ملک میں مزدوری کی خاطر گیا ہے اس واقع پر پولیس حکام کی ہدایت پر زیر قیادت ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان ،ایس ایچ او صوابی منصف خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آفسر علی کو گرفتار کرکے ان سے مغویہ بھانجی مسماۃ (س) کو بازیاب کرائی ،ایس ایچ او منصف خان اور تفتیشی آفیسر طارق سعید خان کا کہنا تھا کہ کہ دوران تفتیش ملزم نے کہا کہ اپنے بھانجی کے ساتھ پیار محبت کا چکر چلا اور باقاعدہ ہم ایک دوسرے کو پسند کر نے لگے ،بعد میں گھر سے فرار احتیار کرکے فیصل آباد گئی و ہاں پر مسجد امام پر اپنا نکاح کرایا ، گزشتہ روز پولیس نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے صفدر چوک میں ملزم کو نہایت حمت عملی کے ساتھ گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف 365Bمقدمہ درج رجسٹر ڈ ہو کر جیل منتقل کر دیا جبکہ ایک او ر کاروائی میں ایس ایچ او صوابی منصف خان نے اشتہاری کامران کو گرفتار کیا گیا ملزم نے مستورات رشتہ کی رنجش کی بناء پر نورالقمر کو قتل کیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…