منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

جی ٹی روڈ یا موٹر وے؟محمد نوز شریف کی روانگی کا حتمی فیصلہ کرلیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوز شریف کے (کل )بدھ کو جی ٹی روڈکے ذریعے لاہور جائینگے ٗ سابق وزیراعظم کے شاندار استقبال کیلئے (ن) لیگ کے عہدیداروں ‘اراکین پار لیمنٹ اور کارکنوں نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ‘میاں نوازشریف کو بلٹ پروف گاڑی میں لاہور لایا جائے گا داتا دربار پر حاضری کے بعد اہم خطاب بھی کریں گے‘اسلام آباد سے لاہور تک100سے زائد مقامات پر (ن) لیگ کے کارکنان اور عوام میاں نوازشر یف کا استقبال کر یں گے ۔

میڈیا رپورٹ مطابق میاں نوازشر یف کے (کل) بدھ کو اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے وزیر اعظم نواز شریف قافلے کی صورت میں بدھ کی صبح نو بجے پنجاب ہاؤس سے ڈی چوک جائیں گے، ڈی چوک سے کاروواں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا زیرو پوائنٹ اور فیض آباد پہنچے گا، فیض آباد سے نواز شریف کا کاررواں مری روڈ سے راولپنڈی میں داخل ہو گا، نواز شریف کا قافلہ مری روڈ سے گزرتا ہوا راولپنڈی کچہری اور پھر روات جائے گا، روات سے نواز شریف قافلے سمیت بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچیں گے جسکے بعد انکا لاہور آمد تک سو سے زائد مختلف مقامات پر کارکنان ان کا استقبال کر یں جہاں میاں نوازشر یف کارکنوں اور عوام سے خطاب کر یں گے ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے بعد نواز شریف کو کار سے باہر نکلنے کی اجازت ہو گی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اپنے طور پر ریلی کی سکیورٹی سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے ریلی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مسلم لیگی رہنماؤ ں سے رابطے جاری ہیں جس میں ریلی کی تفصیلات طے کی جائیں گی ۔ سابق وزیراعظم کے شاندار استقبال کیلئے (ن) لیگ کے عہدیداروں ‘اراکین پار لیمنٹ اور کارکنوں نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…