اسلام آباد(نیوزڈیسک)مراد سعید کی بات بالاخر سچ ثابت ہوگئی،ریحام خان نے بڑا اعتراف کرلیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بالاخر ن لیگ کے اہم رہنما سے ملاقات کا اعتراف کر ہی لیا، ریحام خان کا کہنا ہے کہ ملک نور اعوان سے ملاقات سیاسی نوعیت کی نہیں تھی بلکہ ذاتی نوعیت کی تھی انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ملک نور اعوان بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں
میں نے نوراعوان سے ایک فلم کی کہانی پر بات کرنا تھی ان کے پاس ایک بہت ہی دلچسپ کہانی ہے ،علاوہ ازیں ریحام خان کا کہناتھا کہ وہ نور اعوان سے اپنی ویب سائٹ کے لئے ویڈیوبھی بنوانا چاہتی تھیں جس کی وجہ سے ان سے ملاقات کی ، واضح رہے کہ ملک نور اعوان ن لیگ جاپان کے رہنما ہیں اور یہ وہی شخص ہیں جنہوں نے شیخ رشید احمد کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پکڑ لیا تھا اور ان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیاتھا۔