اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

اعتزازاحسن نے کون سی دستاویزات بھارت کے حوالے کیں؟ اعجاز الحق کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2017 |

فیصل آباد (این این آئی )سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق ایم این اے نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی ملک کو دو ٹکڑے کرنے کی ذمہ دار ہے اگر اعتزاز احسن سکھوں کی لسٹیں انڈیا کے حوالے نہ کرتے تو خالصتان بننے سے کشمیر آزاد ہوجاتا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو نے دھمکی دی کہ قومی اسمبلی کے ڈھاکہ اجلاس میں جانے والے ارکان اسمبلی کی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی ۔

چنانچہ خلاف ورزی کرنے والے واحد رکن احمدرضاقصوری قاتلانہ حملے میں اپنے والد محمد احمد خان زیب سے ہاتھ دھو بیٹھے اس کے علاوہ بھی ان پر 18حملے ہوئے ۔ بھٹودور میں ڈاکٹر نذیر احمد ، خواجہ رفیق اور 24دیگر شہید کیے گئے ۔ میاں طفیل محمد اور مجیب الرحمن شامی پر بھی ظلم ڈھایا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق اپنے والد کے بہیمانہ قتل کو بھول گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی حکومت کی طرف سے لسٹیں دینے پر ایک دن میں 450سکھ ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی کردیئے گئے ۔ کشمیر میں دنیابھر میں سب سے زیادہ مظالم جاری ہیں مگر ہمارے حکمران خاموش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…