اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سیمل کامران دراصل کس کی بیوی ہے؟بشارت راجہ طویل خاموشی کے بعد بالاخر بول ہی پڑے

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما محمد بشارت راجہ نے سیمل کامران کے ان کی منکوحہ ہونے کا دعویٰ کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک چار پریس کانفرنسوں میں میڈیا کے مطالبہ کے باوجود نکاح نامہ یا نکاح کے گواہان کے نام پیش نہیں کر سکی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2014ء میں میرے ساتھ نکاح کا دعویٰ کرنے والی چند ماہ پہلے تک اپنے شوہر کامران بشیر کے ساتھ رہ رہی تھی،

اس دوران اس کا ٹیلیفون ڈیٹا لوکیشن اس بات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی، بیوی اور بیٹے کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں، سیمل کامران مجھے بلیک میل کرنے کے درپے ہے، اس کے خلاف جھوٹ، بلیک میلنگ، دھوکہ دہی اور فراڈ کا مرتکب ہونے کے بابت دو درخواستیں تھانہ متعلقہ پولیس کے پاس موجود ہیں جو کہ زیر کارروائی ہیں جبکہ اس کے خلاف دو دیوانی دعوے بھی عدالت میں زیر سماعت ہیں جس پر اس کو دو لیگل نوٹس بھی دئیے جا چکے ہیں لیکن یہ مجھے اور میرے خاندان کو بدنام کرنے کے درپے ہے۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ سیمل کا موقف سچائی پر مبنی ہے تو یہ 24 گھنٹے کے اندر اندر پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا میں نکاح نامہ پیش کرے تاکہ سچائی سامنے آ سکے بصورت دیگر اس کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا، اس کا پریس کانفرنسوں میں مسلسل تبدیل شدہ موقف خود اس کی باتوں کی نفی کرتا ہے۔ ‎ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 2014ء میں میرے ساتھ نکاح کا دعویٰ کرنے والی چند ماہ پہلے تک اپنے شوہر کامران بشیر کے ساتھ رہ رہی تھی

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…