منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

میری نا اہلی کا فیصلہ پہلے سے طے تھااور پھر۔۔ نواز شریف بھی آخرکار پانامہ فیصلے پر پھٹ پڑے

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نا اہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا صرف جواز ڈھونڈا گیا، ججوں نے آبزرویشن میں کہا کہ مجھ پر کوئی الزام نہیں، جی ٹی روڈ سے خود کو بحال کرانے نہیں بلکہ گھر جا رہا ہوں، نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ سے خود کو

بحال کرانے نہیں بلکہ گھر جا رہا ہوں، ججوں نے آبزرویشن دی تھی کہ مجھ پر کوئی الزام نہیں، نا اہل کا فیصلہ ہو چکا تھا صرف جواز ڈھونڈا گیا۔ مجھے نکالنا تھا تو ایسی بات پر نکالتے جس کی سمجھ بھی آتی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں مخالفین کو ڈالا گیا اگر نیب کے خلاف اپیل کرنی پڑی تو کس کے پاس جائیں گے، وکیل کسے کریں گے اور منصفی کس سے چاہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سسلین مافیا کہا گیا ، کیا کسی نے دیکھا ہے کہ مافیا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ہو۔ 1973میں ملک کا آئین بننے کے باوجود تین ڈکٹیٹروں نے جمہوری حکومتوں کا خاتمہ کیا اور یہ سلسلہ آخر کب تک چلے گا اس سوال کا جواب مانگ رہا ہوںکہ آخر کوئی وزیراعطم اپنی مدت پوری کیوں نہیں کر سکا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف نے مری سے پنجاب ہائوس پہنچنے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ مجھے بہت کچھ معلوم ہے مصلحتاََ خاموش ہوں۔ نواز شریف 9اگست کو براستہ جی ٹی روڈ لاہور ریلی کی صورت میں روانہ ہونگے۔ حکمران جماعت ن لیگ نواز شریف کی براستہ جی ٹی روڈ لاہور روانگی کے حوالے سے تیاریاں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت جی ٹی روڈ کے لاہور تک علاقے کی جماعتی تنظیموں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…