جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی جی ٹی روڈ عوامی ریلی کیلئے خصوصی کنٹینر تیار

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی کیلئے بلٹ پروف خصوصی کنٹینر کی تیاری، 9اگست کو کنٹینر پر بیٹھ کر لاہور روانہ ہونگے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی 9اگست کو براستہ جی ٹی روڈ لاہور عوامی سفر کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق وزیراعظم

کی پنجاب ہائوس اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور عوامی سفر کی تیاریاں کیلئے بلٹ پروف خصوصی کنٹینر تیار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹینر میں دو ائیرکنڈینشڈ کمرے ، ایک باتھ روم اور کچن کی بھی سہولت رکھی گئی ہے۔ جبکہ کنٹینر میں دیگر ضروریات زندگی کی تمام چیزیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف ریلی میں گاڑی بھی استعمال کریں گے جس کو چوہدری نثار ڈرائیو کریں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے (ن) لیگ کی اسلام آباد سے لاہور تک ریلی کے دوران قیام امن کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی میں لے جانے ‘ ریلی کو جلد منزل تک پہنچانے اور راستے میں گڑ بڑ سے نمٹنے کی حکمت عملی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام تر انتظامات کر لئے ہیں جن کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی میں اسلام آباد سے لاہور لے جایا جائے گا اور انہیں منزل تک پہنچنے سے پہلے گاڑی سے باہر نہ نکلنے دیا جائے گا ۔ ریلی کے راستے میں کثیر تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جو قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر واقعہ تحریک انصاف کے دفاتر ریلی کے دوران بند رکھے جائیں گے اور راستے میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کسی بھی صورت بدامنی اور انتشار نہ پھیلے اور جمہوری روایات کی پاسداری سمیت قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…