پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی لالچی ہے ڈرامے کا اصل مقصد کیا ہے؟تحریک انصاف کے اہم رہنما نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی ) تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی  نے کہا کہ امیرمقام نے خیبرپختونخوا حکومت گرانے کی بات کرکے ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب ہونے کا اعلان کیا ہے الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے ‘ عائشہ گلالئی لالچی خاتون ہے ڈرامہ کرکے فیملی کوباہر شفٹ کرناچاہتی ہیں ،صوبائی اسمبلی میں ن لیگ بشمول اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کی تعداد کم ہے پھر صوبے میں ن لیگ کی حکومت بنانے کی باتیں کیسے کی‘

ممبران کو خریدنے کے علاوہ اور کیا راستہ ہوسکتا ہے صوبے کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور یہ مینڈیٹ کسی کا باپ بھی نہیں چھین سکتا۔ وہ بروز اتوار پشاور پریس کلب کے باہر عائشہ گلالئی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن پر ہٹایا گیا ہے وفاقی کابینہ انتہائی دباؤ میں بنائی گئی ہے ٹوٹ پھوٹ ابھی سے واضح ہے جن کو وزارتیں نہیں ملیں وہ جلد مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والے ہیں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ساری قیادت کرپٹ ہے اور ایک ایک کو سپریم کورٹ سے نااہل کرائیں گے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو مہرے کے طور پر پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے مگر اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان اورپارٹی کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا شہباز شریف شکست کے خوف سے لاہور کے ضمنی الیکشن سے دستبر دار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ امیرمقام پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے نیب اور احتساب کمیشن تحقیقات کرے انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے جو کرنا تھا کرلیا وہ لالچی خاتون ہے ان کو عمران خان نے عزت دی مگر چند ٹکوں کے عوض نہ صرف اپنی بلکہ تمام خواتین کی عزت ملیا میٹ کردی انہوں نے کہا کہ گلالئی کی جان کو بھی خطرہ نہیں وہ ڈرامہ کررہی ہیں اور اس طرح پاکستان سے باہر اپنی فیملی کو شفٹ کرناچاہتی ہیں

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…