پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ کی حکومت نے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی،زبردست کام کردکھایا

datetime 6  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت کی جانب سے ملک میں بجلی اورتوانائی کی قلت پر قابو پانے کے منصوبوں کی تکمیل سے مئی اورجون 2018ء تک 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہوجائیگی جس سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق 2017-18میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہوجائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق سی پیک کے علاوہ بھی توانائی کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ سال 2020 تک مزید 10ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوں گے جسے صنعتوں کے استعمال میں لا کر ملک کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پلانٹ منصوبہ کا دوسرا یونٹ جون 2018تک مکمل ہوگا ، اس منصوبہ سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ تربیلا توسیعی منصوبہ 4 جون 2018میں مکمل ہوگا جس سے 1410میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔نیلم جہلم منصوبہ اپریل 2018میں مکمل ہوگا جس سے 969میگاواٹ بجلی کی پیدوار قومی گرڈ میں شامل ہوگی ۔اسی طرح پٹ رینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ ،گولن گول ہائڈرو پراجیکٹ ، چشمہ نیوکلیئرپاور پلانٹ توسیعی منصوبہ اور قائد اعظم سولر پارک منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جس سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سمیت زرعی اورصنعتی شعبے کیلئے بھی وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…