ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنی گالہ کے باورچی خانے اور جہانگیر ترین کے ہوائی جہاز میں کیا ہوا؟

datetime 6  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا خاتمہ کر دے گی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائے گی۔چترال میں جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے ایک فوجی آمر کی جانب سے آئین میں درج

کرائی گئی شقوں کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور اسی غلطی کی وجہ سے نااہل قرار پائے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف آئین کی ان امتیازی اور متنازع شقوں کو دوسروں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن خود ہی اس کا نشانہ بن گئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کے احتساب کا عمل مکمل نہیں ہوا، ان کی کرپشن کا دائرہ کار بہت وسیع ہے جبکہ آئندہ سال سابق وزیراعظم کی سیاست کا بھی خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ ان کی غلطیاں عوام کے سامنے آچکی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کا وسیع پیمانے پر احتساب ہونا چاہیے تاکہ کرپٹ سیاست دان ملکی سیاست سے دور رہیں اور ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت بھی واپس لی جا سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ تبدیلی صرف عمران خان کے بنی گالہ کے باورچی خانے اور جہانگیر خان ترین کے ہوائی جہاز میں آئی جو صوبے میں ترقیاتی منصوبے کے لیے ہونے والے معاہدوں سے حاصل رقوم سے چل رہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، 45 فیصد بجٹ ہر سال ضائع ہوجاتا ہے کیونکہ یہ بجٹ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے استعمال نہیں کیا جاسکا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے عوامی جلسے کے دوران سپریم کورٹ کے جج کے حوالے سے جو بات کہی وہ ان کی سیاست کے اختتام کا باعث بن سکتی ہے۔بلاول زرداری نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی سیاست سے متعلق زیر التوا کیسز دوبارہ کھولے جس میں اصغر خان کیس اور ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے ریفرنسز شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…