اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چوہدری نثار نے نوازشریف کیلئے بڑا کام کردکھایا

datetime 5  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو نے ملاقات کر کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہبر میاں محمد نواز شریف کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کو حکومت کیساتھ سے بھرپور تعاونکی یقین دہانی کرائی۔

ان قائدین نے سبکدوش وزیر اعظم کواسلام آباد سے لاہور سفر کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو ڈیرہ اسماعیل خان اور محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی ۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اتوار کو لاہور روانگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو لاہور روانگی سے متعلق کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی،چوہدری نثار نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ لاہورروانگی کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کے گزشتہ روز روات میں ہونے والے جلسے میں کی جانے والی تقریر کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن لیڈر شپ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ قبل ازیں نوا زشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن اور میر حاصل بزنجونے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور کابینہ کے امور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لاہور جاتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکن بھی نوازشریف کا استقبال کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا، اتحادیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سیاسی سفر میں آپ کے ساتھ ہیں، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے نوز شریف کے لاہور کے سفر سے متعلق بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو ڈیرہ اسماعیل خان اور محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر کابینہ ارکان اور دیگر پارٹی رہنما بھی پنجاب ہاؤس میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…