اہم ترین ضمنی الیکشن،تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو میدان میں اتارنے کا اعلان کردیا

5  اگست‬‮  2017

ملتان (این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور دیگر اداروں پر تنقید کر نیوالوں کو اپنے رویہ پرنظرثانی کرناچاہیے ،حکمران غیر متعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں،ہمارے حکمرانوں کی توجہ جن چیزوں پر ہونی چاہیے ان پر نہیں ہے،پاکستان کو ایک نہیں درجنوں چیلنجز ہے جن پرحکمرانوں کی توجہ نہیں،لاہور کے ضمنی انتخابات میں ڈاکٹر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی جبکہ چوہدری سرور این اے118سے ہی عام انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

وہ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے ہمراہ ٹی بی ہسپتال روڈ پر جامعہ خیر المدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وفاق المدراس کے سربراہ حنیف جالندھری سمیت دیگر بھی موجود تھے تحریک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کو کسی قسم کا خطر ہ نہیں خطرہ صرف کر پٹ سیاستدانوں کو ہے اور ہم واضح کر نا چاہتے ہیں کہ کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے اور ملک میں احتساب اور جمہو ریت کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ نے نوازشریف کو صرف وزیر اعظم کے عہدے سے ہی نہیں بلکہ انکو (ن) لیگ کی قیادت کر نے سے بھی نااہل قرار دیدیا ہے اس لیے اب وہ کسی بھی صورت (ن) لیگ کے سر براہ نہیں رہ سکتے وہ سر کاری وسائل کے سہارے سیاست کر رہے ہیں الیکشن کمیشن پاکستان کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پوی قوم متحد ہے بدقسمتی سے لاہور میں ہزاروں افراد گنداپانی پینے کی وجہ سے اسپتال میں ہیں مگرحکمران غیر متعلقہ معاملات کو ہوا دے رہے ہیں اور ہمارے حکمرانوں کی توجہ جن چیزوں پر ہونی چاہیے ان پر نہیں ہے جنکی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں کر پشن ہی تمام مسائل کی بنیادی وجہ ہے اور حکمرانوں کی کرپشن قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے کرپشن کے خاتمے سے ملک میں جمہو ریت مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کرپشن اور بیڈگورننس کی بدترین مثالیں قائم کیں ہیں اور آج جنوبی پنجاب سمیت پورا صوبہ بدترین مسائل کا شکار ہے کہیں ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے سے مر ض مر رہے ہیں تو کہیں لوگوں کو پانی کا صاف پانی بھی میسر نہیں اس سے بڑی حکمرانوں کی نااہلی اور کیا ہوگی ؟

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں (ن) لیگ کی قیادت کی کرپشن پکڑی جا چکی ہے اور سپر یم کورٹ سے نوازشر یف کی نااہلی ملک میں احتساب کا آغاز ہے اور احتساب کا ملک میں اب عمل کسی بھی صورت روکنا نہیں چاہیے بلکہ آخرکرپٹ شخص کے خلاف ایکشن تک احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…