پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کے لئے مالی معاونت/سکالرشپس اسکیمیں متعارف کردی

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کے لئے مالی معاونت /سکالرشپس اسکیمیں متعارف کردی ہیں ٗ مالی معاونت اسکیموں میں فنانشل اسسٹنٹ سکیم ٗ ارن ٹو لرن سکیم ٗ میرٹ سکالرشپ سکیم ٗ سکالرشپ فار ویمن ٗ آؤٹ ریچ سکالرشپ سکیم ٗ فیس انسٹالمنٹ سکیم ٗ فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ ٗ ایلومینائی /سپانسرڈ سکالرشپ اور سکالرشپ فار کمیونیٹیز شامل ہیں ٗ ان منصوبوں کے لئے یونیورسٹی بجٹ میں 17۔کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جیل کے قیدیوں ٗ خصوصی طلبہ و طالبات اور تعلیم سے محروم خواتین کے لئے مفت تعلیمی پالیسی بھی موجود ہے” طلبہ کے نام پیغام ریکارڈ کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ داخلہ فیس کی ادائیگی تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ہونا چاہئیے تاکہ مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ بحیثیت ایک میگا یونیورسٹی ٗ پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ٗ غریب اورمستحق افراد کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اوپن یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے’ سٹوڈنٹس سپورٹ نظام’ کے دائرہ کار کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالی معاونت اور مختلف سکالرشپس کے ذریعہ زیادہ سے ریادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لایا جاسکے۔ سمسٹر خزاں 2017ء کے داخلے جاری ہیں ٗ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ داخلوں کے بارے میں تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کردی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…