اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

گلالئی کے عمران خان پر الزامات جمشید دستی سے بھی برداشت نہ ہو سکے

datetime 5  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے خواتین کی توہین کی ہے ہم خواتین کو شانہ بشانہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جمشید دستی نے الزام لگایا کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے مسلم لیگ نے کے رہنما امیر مقام ہیں۔ انہوں نے عائشہ گلالئی کو دوسری قندیل بلوچ قرار دیتے ہوئے کہا

اس سے کام لے کر اسے راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ عائشہ گلالئی کو قتل کرا کر عمران خان کے کھاتے میں ڈالا جا سکتا ہے ۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ وہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے خواتین کی توہین کی ہے ہم خواتین کو شانہ بشانہ رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جمشید دستی نے الزام لگایا کہ عائشہ گلالئی کے پیچھے مسلم لیگ نے کے رہنما امیر مقام ہیں۔ انہوں نے عائشہ گلالئی کو دوسری قندیل بلوچ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے کام لے کر اسے راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ عائشہ گلالئی کو قتل کرا کر عمران خان کے کھاتے میں ڈالا جا سکتا ہے۔جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد قابل تحسین ہے۔ لوٹیروں کی ایک اور کابینہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا دانیال عزیز بے چارہ پھر پرانی تنخواہ پر کام کرے گا اور نواز شریف کی نوکری کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔یاد رہے گزشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزامات لگائے تھے کہ عمران خان نازیبا ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے ہیں انکے ٹولوں کی وجہ سے خواتین کی عزت محفوظ نہیں۔پی ٹی آئی میں غیر اخلاقی حرکات اور باریاں لینے پر ٹکٹیں جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں مغربی کلچر کو فروغ دینے والے خان کو پختون قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…