جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف میں دراڑیں‘‘عائشہ گلا لئی معاملے پر مراد سعید بپھر گئے، عارف علوی عنقریب کیا کھڑاک کھولنے والے ہیں،

datetime 4  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد جہاں شہریار آفریدی اور علی محمد خان اور دیگر رہنمائوں نے گلا لئی کی کھل کر مذمت کی ہے اور انہیں جھوٹا اور ن لیگ سے پیسے لیکر الزام لگانے والا قرار دیا ہے وہیں پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں کی جانب سے معاملے پر پراسرار خاموشی نے تحریک انصـاف کے اندر بے چینی کو بھی ظاہر کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عارف علوی اور مراد سعید کی خاموشی کے بارے میں سوشل میـڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق دونوں رہنما عائشہ گلا لئی کے معاملے پر تحریک انصاف کے موقف سے نہ صرف اختلاف کرتے نـظر آتے ہیں وہیں وہ گلا لئی سے ہمدردی بھی رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاوید لطیف کی جانب سے مراد سعید کے اہلخانہ کے بارے میں نازیبا الفاظ اور الزامات کے معاملے پر عائشہ گلا لئی نہ صرف کھل کر سامنے آئی تھیں بلکہ انہوں نے مراد سعید اور ان کے اہلخانہ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔عائشہ گلا لئی کے عمران خان پر الزامات کے بعد ان کی ٹی وی ٹاک شوز میں گفتگو کے دوران بھی مراد سعید کے اہلخانہ پر جاوید لطیف کی جانب سے الزامات کا ذکر آیا تو انہوں نے اس پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید میرا بھائی ہے اور کسی بھی رکن اسمبلی کی جانب سے خواتین کی بے عزتی میرے لئے ناقابل برداشت ہے اور میں نے اس معاملے پر بھی اسی لئے اپنا شدید ردعمل دیا تھا اور جاوید لطیف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید عائشہ گلا لئی کے معاملے پر میڈیا پر نہیں آرہے جبکہ اندرون خانہ وہ عائشہ گلا لئی سے اظہار ہمدردی کر چکے ہیں جبکہ عائشہ گلا لئی کے موقف کے حامی ہیں۔

دوسری جانب عارف علوی کے بارے میں بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی عنقریب پارٹی قیادت کے خلاف سامنے آنے والے ہیں کیونکہ کافی عرصے سے انہیں قیادت کی جانب سے کنارے پر لگایا جا چکا ہے اور اندرون خانہ ان سے اہم ذمہ داریاں بھی لے لی گئی ہیں اور پی ٹی آئی میـڈیا مینجمنٹ کو بھی عارف علوی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…