اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں کسی بھی وقت ایک صاحب جو ایک بہت بڑی شخصیت ہیں، جن کو نا اہل بھی کیا گیا ہے جو تمام صورتحال کا سامنا بھی کر رہے ہیں اور وہ 1981سے آج تک برسر اقتدار بھی ہیں ، ان کے بارے میں سنا ہے کہ وہ پولیس آفیسرز ، وہ ریٹائرڈ پولیس آفیسرز جس نے ان کو ایک اورخاتون جو
اپنی جگہ ایک بڑا مقام رکھتی ہیں، ان کے ساتھ برقعہ پہن کر پنڈی سے مری جا رہے تھے، روکا اور تلاشی پر پتہ چلا کہ برقعہ پہن کر ایک بہت بڑی شخصیت جا رہی ہےتو انہیں گرفتار کر لیا گیا، جس نے گرفتار کیا وہ کسی وقت باہر آئے گا اور بیان دے گا یہ وہ شخصیت ہے جو مری برقعہ پہن کر جا رہی تھی۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ جب اس برقعے والی شخصیت کے بارے میں پتہ چلے گا تو ان کی کیا عزت رہ جائے گی؟