بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلا لئی کی پریس کانفرنس رکوانے کیلئے عمران خان نے انہیں کیا آفر کی تھی۔۔دھماکہ خیز انکشاف

datetime 4  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کو الرٹ کر کے تحریک انصاف خاموشی سے چھوڑنا چاہتی تھی، مجھ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ، انہی الزامات کی وجہ سے پریس کانفرنس کی اور معاملے کو کھل کر سامنے لائی، پی ٹی آئی والوں نے میری بہن کو خواہ مخواہ معاملے میں گھسیٹا، میری پریس کانفرنس رکوانے کیلئےتحریک انصاف نے ڈیل کی بھی

کوشش کی، عائشہ گلا لئی کا ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ میں خاموشی سے خواتین کو الرٹ کر کے تحریک انصاف چھوڑ کر اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھی، پی ٹی آئی والوں نے الزامات کی بوچھاڑ کی تو مجھے معاملے کو کھل کر سامنے لانا پڑا، میری پریس کانفرنس رکوانے کیلئے تحریک انصاف والوں نے مجھ سے ڈیل کی بھی کوشش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بہن ماریہ طور جو کہ ایک غیر سیاسی اور پاکستان نمبر ون سکواش چیمپئن اور انٹرنیشنل پیس امبیسڈر ہیں ان کو پی ٹی آئی والوں نے معاملے میں گھسیٹا ، میں نے تو ان کی ماں بہن کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے اس بات پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ٹی آئی والوں کا کلچر ہے اور عمران خان دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی اپنے ورکروں کو تربیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کے مطابق اگر مجھے ان کے حوالے سے کوئی تحفظات اور تکلیف تھی تو میں کیوں ان کی تعریف کرتی رہی اور 4سال تک پارٹی میں رہی تو میں صرف یہ بات کہنا چاہوں گی کہ میں نے تحریک انصاف کو اس کے وژن کی وجہ سے جوائن کیا تھا اور عمران خان کی تعریف

میں نے چند ایشوز پر کی جو کہ وہ ملکی اور عوامی مفاد میں اٹھاتے تھے ، عائشہ گلا لئی نے ایک بار پھر خیبرپختونخواہ حکومت کی کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں کرپشن پر شدید تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مجھے 3کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جبکہ میرے اکائونٹ میں تو 3لاکھ بھی نہیں میں ایک ٹیچر کی بیٹی ہوں اور غلط نہیں ،

کسی بھی لیگل فورم پر تمام ثبوت سامنے لائوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ گلالئی ایک دوسرے نجی ٹی وی چینل پر یہ بات کر چکی ہیں کہ ان کی پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے انہیں کہا گیا تھا کہ آپ یہ پریس کانفرنس نہ کریں ہم آپ کے پاس ایک وفد بھیجنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…