لندن (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے ہوئے کہا کہ بہت جلد کئی برج گریں گی اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ٗجے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیاجبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا۔
انہوں نے کہاکہ امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے ٗسوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کرواؤں گا۔پریس کانفرنس میں بہت ساری چیزیں کہہ سکتا تھامگرزرداری صاحب نے منع کیاجبکہ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی۔رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں گالم گلوچ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ جب سیاست نازیبا ہوجاتی ہے تواس کے نتائج اچھے نہیں نکلتے۔ہماری قیادت کوگالیاں دینا بند کردیں اور اس وقت جوسیاستدانوں کے نام گندے کیے جارہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 5 سال وزیرداخلہ رہا ہوں کس کوکہاں سے کیا چیزمل رہی ہے،سب جانتا ہوں۔تاثردیاجارہا ہے کہ بلاول بااختیارنہیں مگریہ بات غلط ہے۔بلاول کتنے بااختیارہیں اگلے چند ہفتوں میں آپ دیکھ لیں گے۔رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں جن کے نام صادق اورامین ہیں بس وہی صادق اورامین ہیں تاہم ملک کی سیاست میں بہت گہرے سیاہ بدل نظرآرہے ہیں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیںرحمان ملک نے کہاہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔