بنوں(نیوزڈیسک)دوسروں پر الزام لگانے والی عائشہ گلالئی خود کیاشرمناک کام کرتی ہیں؟ان کے اپنے علاقے سے ہی گواہ ثبوتوں سمیت سامنے آگئے، تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جانے کے بعد ان کے خلاف محاذ کھل گیا،حلقہ پی کے 71کے یونین کونسل پیزن خیل سے تعلق رکھنے والے کونسلر حلیم خان وزیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی پر سنگین الزامات عائد کردیئے، یونین کونسل کے ٹکٹ بھی بیچے جانے کا انکشاف،
حلیم خان وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی وزیر نے ان کے والد، اپنے پرسنل سیکرٹری اور میرے چند دوستوں کی موجودگی میں مجھے بارہ لاکھ روپے میں ڈسٹرکٹ کونسل کا ٹکٹ دیا جس کے گواہان او رثبوت موجود ہیں ۔انہوں نے تحصیل ڈومیل کے لیے منظور شدہ کالج دوسرے ایم پی اے کو بیچا،آبنوشی کے ٹیوب ویلز کے معاملے میں بھی کھلی کرپشن کی ۔عائشہ نے پختون روایات کو پامال کیا آئندہ حلقہ پی کے 71میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے سے باز رہیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔