ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی کے پیچھے پہلے کون تھا اور اب کون ہے؟امیر مقام کے منہ سے سچ نکل گیا،حیرت انگیز انکشاف‎

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان سیاست کاوہ گندا انڈا ہے جو اخلاقیات کو تباہ کرنے پرلگا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما مسلم لیگ (ن) امیر مقام پی ٹی آئی چیئرمین پر برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما امیر مقام اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین پر برس پڑے اور انہیں سیاست کا گندا انڈا قرار دیدیا۔ امیرمقام کا کہنا تھا کہ

(ن) لیگ کو عائشہ گلالئی کو پیسے دے کر بیان دلوانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے گلا لئی سے پریس کانفرنس کے بعد فون پر بات کی اور کہاکہ آپ نے سچ کا مظاہرہ کیا جب کہ میسیجز کے حوالے سے ریحام اور عائشہ گلالئی کے پاس کافی مواد موجود ہے۔ امیر مقام نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو عمران خان کی پارٹی میں چلا جائے وہ پاک صاف ہو جاتا ہے اور جو شامل نہ ہو اسے وہ کرپٹ اور چور قرار دے دیتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے فردوس عاشق اعوان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جوائن کرنے سے قبل فردوس عاشق اعوان غلط تھیں اور پی ٹی آئی جوائن کرنے کے بعد وہ پاک صاف ہو گئی ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ عمران خان کے پاس کونسا شیمپو ہے جس سے وہ کرپٹ لوگوں کو صاف کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 50فیصد لوگ عمران خان کے خلاف کھڑے ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ہو رہی ہے اورعمران خان نے آنکھ بند کی ہوئی ہے، کے پی احتساب ادارے کے چیف نے پریس کانفرنس کرکے پول کھولے جب کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے الزامات لگائے اس کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔امیر مقام نے کہا کہ (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں بلکہ مضبوط قلعے کی طرح ہے جب کہ اگر قائد کہے تو کے پی میں ایک ہفتے میں عمران کی حکومت ختم کرسکتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…