جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

عائشہ گلا لئی کی سازش کیا ہے، کب اور کس نے تیار کی عمران خان کی خاص مشروب پیتے ویڈیو کب سامنے آئے گی

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلا لئی کو ریحام خان کی این جی او معشوم کیلئے کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا تھا،امیر مقام سے ملاقات این جی او آفس میں کرائی گئی، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کیلئے پراسرار ہاتھ سرگرم، خیبرپختونخواہ حکومت گرانے کیلئے مولانا فضل الرحمن اور امیر مقام کو اہم ٹاسک سونپا جا چکا، عام انتخابات سے قبل عمران خان کی

ذات پر منفی حملوں کی پوری کمپین لانچ کر دی جائے گی جس کا اہم مہرہ ریحام خان ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلا لئی کی امیر مقام سے ملاقات کے حوالے سے تحریک انصاف کے دعوئوں کے جواب میں خاتون رہنما نے اسے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ن لیگ سے 50کروڑ لینے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم ذرائع کے مطابق عائشہ گلا لئی اور امیر مقام کے درمیان ملاقات خیبرپختونخواہ میں ریحام خان کی این جی او معشوم کے آفس میں کرائی گئی تھی۔ عائشہ گلا لئی کو ریحام خان کی این جی اومعشوم میں کام کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے ایک شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جا چکا تھا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں کے مطابق عام انتخابات سے قبل خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کیلئے مولانا فضل الرحمن اور امیر مقام کو اہم ٹاسک سونپا جا چکا ہے جبکہ عمران خان پر منفی حملوں کی بھی ایک کمپین لانچ کی جائے گی جس کی مرکزی کردار ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ہونگی ۔ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ان دنوں ایک کتاب لکھنے میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ ایک ـڈاکومینٹری بھی بنا رہی ہیں جس میں ممکنہ طور پر عمران خان کے حوالے سے مواد شائع اور نشر کیا جائے گاجبکہ عمران خان کی ’’خاص مشروب‘‘پیتے ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…