پشا ور، اسلام آباد(آن لائن، مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی نے عائشہ گلالئی کوٹیلی فون کر کے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ، جبکہ عائشہ کہتی ہیں تمام آپشنز کھلے ہیں، مستقبل کا لائحہ عمل جلد سامنے لاوں گی۔میڈیا رپو رٹ کے مطا بق عائشہ گلالئی نے کہاکہ تحریک انصاف میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی نہیں ملی، الزام لگانے والوں پر مقدمہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی کا کہنا ہے کہ
جماعت اسلامی واحد اسلامی پارٹی ہے جس میں خواتین کو عزت دی جاتی ہے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید بھی عائشہ گلالئی کے گھرگئیں اور انہیں باضابطہ طور پر جماعت اسلامی میں شرکت کی دعوت دی۔عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ نوازشریف میرے لیے باعزت اور محترم شخصیت ہیں۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی نے جرأت کا مظاہرہ کیا۔ اگر عائشہ گلالئی ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں تو یہ ان کے لیے ایک اچھا پلیٹ فارم ہو گا۔