جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مریم نوازکے اکاؤنٹ میں اربوں روپے۔۔! ،تحریک انصاف نے جوابی وار کردیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ شریف خاندان کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، مریم نوازکے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے ، منی لانڈرنگ میں پوری شریف فیملی شامل ہے ، 7 دن گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک نیب نے اپیل دائر نہیں کی، شہبازشریف کو الیکشن سے پہلے اپنی ضمانت کرانا پڑے گی، حدیبیہ ریفرنس کھلاتو وزیراعلیٰ پنجاب کوبھی ضمانت کرانا پڑے گی، جے آئی ٹی کاروائی کی آڈیو اور ویڈیو کی ریکارڈنگ منظر عام پر لائی جائے،

(ن) لیگ کے وکیل نے ولیم 10 کھلوایا اور دیکھ کر اسے بند کیوں کروایا تھا، جب پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں پارٹیاں کہہ رہی ہیں تو تفتیش کی آڈیو اور ویڈیو جاری کیوں نہیں کی جا رہی ۔ان خیالات کا اظہار فوادچوہدری نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ ملک کے ساتھ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پر یس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا حدیبیہ پیپر کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کرتی ہے، سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نوازشریف تاحیات الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعدبھی الیکشن کمیشن نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ڈی نوٹیفائی کیوں نہیں کیا، نوازلیگ اس وقت غیر قانونی جماعت ہے، نیا وزیراعظم ریلوکٹاہے ، قانون کے مطابق پارٹی کا سربراہ وہی ہوسکتا ہے جو پارلیمنٹ کارکن بن سکے ، الیکشن کمیشن فوری طور پر نوازشریف کو (ن) لیگ کی صدارت کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرے، نیب نے سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپرملز کیس کی اپیل دائر کرنے کا وعدہ کیا تھا، 7 دن گزر گئے ہیں نیب نے اپیل دائر نہیں کی، ایل این جی کیس میں نیب شریک جرم ہے ، نیب ایل جی معاملے کی تحقیقات کرے ، 220 ارب کے ایل این جی فراڈ میں نیب شریک جرم ہے، حدیبیہ ریفرنس میں نیب شریک جرم رہا ، ایل این جی ریفرنس نہ کھولا گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے، نوازلیگ کو یقین ہو گیا کہ عمران کے خلاف ریفرنسز سے کچھ نہیں نکلنا ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی کمیشن رپورٹ پبلک کی جائے ،

اس لئے اب (ن) لیگ والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی کی ایم این اے کو عمران خان کے خلاف استعمال کیاگیا، عائشہ گلا لئی نے سارے کام کے لئے 5 کروڑ روپے وصول کئے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کے باوجود جیو عائشہ گلالئی کے ذریعے ایک بھرپور مہم میں مصروف تھا ، عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس سے پہلے گورنر کے پی کے اور امیر مقام سے ملاقات کی ،تحریک انصاف سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے عائشہ گلالئی کو نشست سے مستعفیٰ ہونے کا نوٹس بھیجا ہے ۔

الیکشن کمیشن سے کہونگا کہ نواز شریف نا اہل ہیں ، صرف اہل شخص ہی پارٹی کی قیادت کر سکتا ہے ، ن لیگ کا صدر نا اہل ہے ، کابینہ کا نیا وزیراعظم ریلو کٹا ہیں ، نئی کابینہ اس ریلو کٹے نے بنانی ہے ، وزیر اعظم کو ریلو کٹا کہہ دیا۔ ای این جی کا ریفرنس وزیراعظم پر ہے،نیب 220 ارب کے فراڈ میں عباسی کے ساتھ شریک جرم ہے ،ورنہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے ۔اس ریفرنس کو کھولا جائے ،باقر نجفی رپورٹ کھولی جائے ، اب ن لیگ کو یقین یوگیا کہ عمران خان نا اہل نہیں ہونگے ،

اب اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں ، کردار کشی شروع کی جا چکے ہیں ، حسین حقانی نے بے نظیر کی کردار کشی کی گئی ، پاکستان میں یہ ہوتا رہا ۔ن لیگ کا ماضی ہے ، قطری خط کی طرح یہ بھی پلانٹ ہے ، گلا لئی کا انٹرویو جیو نے کیا ، کردار کشی شروع کی ، امیر مقام اور جھگڑا سے ملاقات کی، گلا لئی معافی مانگیں اور نشست سیمستعفی ہوں ، انھوں نے آئین سے خلاف کیا ۔جہانگیر ترین نے انکو نوٹس کیا ہے ، یہ خاتون پیپلزپارٹی اور مشرف کی پارٹی میں رہی ،

لگتا دل ٹوٹنے کا واقعہ ہی ہے. تحریکانصاف الیکشن جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء و امیدوار این اے 120 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ عائشہ گلہ لئی نے چیئرمین عمران کے خلاف الزامات لگا کر خود اپنی عزت خراب کی ہے ، کسی کی عزت کو اچھالنے سے پہلے انسان کو سوچنا چاہئے، کسی پر تہمت لگانے سے لگانے سے پہلے سوچنا چاہیے ، مجھے پہلی مرتبہ پارٹی کی پنجا ب میں جنرل سیکرٹری لگایا گیا ، این اے 120 پر ساری دنیا کی نظر ہے، مجھے پھر عزت دی ،

مجھے بہت دکھ ہواگلا لئی کے الزامات پر ہمارے چیئرمین بلیک بیری دینے کو تیار ہیں ناز بلوچ اور ملائکہ رضا نے بھی الزامات کی تردید کی ہے۔ تحریک انصاف کی ایگزیکٹوکمیٹی کی ممبر عالیہ حمزہ ملک عائشہ گلالئی نے پارٹی کی تمام خواتین کی تذلیل کی ہے ، عائشہ گلالئی کو یہ پریس کانفرنس بہت پہلے کرنی چاہئے تھی،عالیہ حمزہ ملک نے کہاکہ 2013 ء میسجز ملنے کے بعد عائشہ گلالئی نے پارٹی کیوں نہیں چھوڑی ، عائشہ گلالئی نے الزامات لگانے کی کیا قیمت وصول کی ہے،

عائشہ گلالئی 2013 ء میں میسج ملاتو 4 سال پارٹی میں کیوں رہیں، تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کو سب سے زیادہ عزت دی، عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے سے ایک دن پہلے چیئرمین عمران خان سے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی اور 30 جولائی کو جلسے میں سٹیج پر موجود تھیں،، عائشہ گلالئی کو صرف عمران خان کی کردار کشی کے پیسے لئے ہیں، عائشہ گلالئی کو پریس کانفرنس میں ٹپس کون دے رہا تھا، عائشہ گلالئی دھمکی سمجھتی ہیں توسمجھیں آئندہ ایسی غلیظ باتیں کرنے کی ہمت مت کریں،

گلالئی کی چیئرمین عمران خان ایک دن پہلے کی ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں جن میں چیئرمین عمران خان اپنی نظریں جھکائی ہوئی ہیں،جو آنکھیں نیچے کرکے دیکھتا ہے وہ خواتین کی تذلیل کیسے کرسکتا ہے ،عالیہ حمزہ ملک نے کہاکہ عائشہ گلالئی کو پارٹی میں ہم نے سرکاتاج بنا کر رکھا تھا ، عائشہ گلالئی بنائیں پریس کانفرنس سے پہلے امیر مقام سے کیوں ملاقات کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…