اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں کی پرویز مشرف سے دبئی میں ملاقات،ایم کیو ایم کا بڑا نام بھی سامنے آگیا،بڑے اتحاد کی تیاریاں

datetime 2  اگست‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگار ا سے جو ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں دبئی میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے سردار نبیل گبول نے الگ الگ ملاقات کی ہے۔جبکہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کی بھی جلد پیرپگارا سے ملاقات کا امکان ہے ۔

مسلم لیگ فنکشنل کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیر پگارا اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان دوگھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی تازہ ترین سیاسی صورتحال، مسلم لیگ فنکشنل اور پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے درمیان دوطرفہ سیاسی تعاون کے امکانات اور مختلف مسلم لیگی دھڑوں کو پھر سے متحد کرنے کے علاوہ دوسرے کئی اہم سیاسی موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر پرویز مشرف اور پیر پگارا کے درمیان اس سے قبل بھی پاکستان اور دبئی میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار سیاسی مراسم ہیں۔ اسی دوران پیر صاحب پگارا سے دبئی میں موجود پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل احمد گبول نے بھی ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی منظر نامے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ نبیل گبول کچھ عرصہ قبل ایم کیوا یم سے کنارہ کشی اختیار کرلینے کے بعد دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ پی پی میں شمولیت سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی بھی کوشش کی تھی اور وہ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کے موقع پر بنی گالہ بھی پہنچ گئے تھے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے انہیں اہمیت نہیں دی گئی،

جس کے بعد انہوں نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی لیکن پی پی میں شامل ہونے کے باوجود نبیل گبول پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بہت زیادہ متحرک نظر نہیں آرہے ہیں اور پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد جس طرح ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوا ہے اس کے بعد بہت سے سیاسی پنچھیوں کو ایک مرتبہ پھر نئے سیاسی آشیانوں کی تلاش ہے بہت ممکن ہے نبیل گبول کی پیر پگارا سے ملاقات کی نوعیت بھی اسی طرح کی ہو۔دریں اثناء سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے بھی حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاراسے ملاقات متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…