لاہور ( این این آئی) وزارت خزانہ میں 9 ارب ڈالر کے غبن کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ میں 9 ارب ڈالر کے غبن کا انکشاف ہوا ہے ،ریکارڈ بھی حیرت انگیز طور پر غائب کر دیا گیا،مالیاتی اداروں سے 9 ارب 1 کروڑ ڈالر قرض لیے گئے،
رقم نہ تو قرضوں کی واپسی کے لیے استعمال ہوئی نہ ہی اسے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کیا گیا۔اس انکشاف سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریکارڈ غائب ہونے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔