لاہور ( این این آئی) رانا ثنا اللہ خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان سچے ہیں تو اپنا بلیک بیری فوری سرنڈر کریں، عمران خان کی بے راہ روی کی کہانیاں پرانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا پر الزامات لگائے اب خود پکڑ میں آ گئے، دھرنے کے دوران بھی عمران خان کی بے راہ روی اور بدکرداری کی اطلاعات تھیں۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر از خود نوٹس لے ۔
صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی میں کئی ارکان شہباز شریف کو پنجاب کی وزارتِ اعلی سے ہٹا کر وزیر اعظم بنانے کے فیصلے کے حق میں نہیں ہے،میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ شہباز شریف کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا کر مرکز میں نہیں لے جانا چاہیے۔بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان عباسی کی حلف برداری کی تقریب میں شہباز شریف کی غیر حاضری اور میاں حمزا شہباز کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کو کوئی اہمیت نہیں دی اور شریف خاندان اور پارٹی کے ان دو اہم ارکان کی غیر حاضری سے پارٹی کے اندر اختلافات کی قیاس آرائیوں کی بھی سختی سے تردید کی۔نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنائے جانے کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو پارٹی کے فیصلے کے تابع ہے۔ پارٹی کے دیگر اراکین کی اس فیصلے پر رائے کے بارے میں جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ارکین کو بھی اپنی رائے دینے کا موقع ملا ہے ان کی اکثریت کا یہی خیال ہے کہ شہباز شریف کو صوبہ چھوڑ کر مرکز میں نہیں جانا چاہیے۔اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ابھی آٹھ دس دن کی مہلت ہے جس میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔پنجاب میں جاری کئی ترقیاتی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور ان کی بنیاد پر وہ آئندہ انتخابات میں لوگوں سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میاں شہباز شریف کو اس مرحلے پر پنجاب سے ہٹا دیا گیا تو ان منصوبوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔پنجاب ہی پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور یہاں ہی آئندہ انتخابات میں بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق میں نواز شریف کو ہٹائے جانے پر پارٹی کو نقصان تو ہوا ہے اور اسی طرح شہباز شریف کی جگہ پنجاب میں کسی اور کو لانے سے فرق پڑے گا
۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ ضروری ہے دونوں جگہوں پر پارٹی کو نقصان ہو۔ پارٹی کو یہ دیکھنا ہو گا کہ کس طرح نواز شریف کو ہٹائے جانے سے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات پر سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان سچے ہیں تو اپنا بلیک بیری فوری سرنڈر کریں،
عمران خان کی بے راہ روی کی کہانیاں پرانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا پر الزامات لگائے اب خود پکڑ میں آ گئے، دھرنے کے دوران بھی عمران خان کی بے راہ روی اور بدکرداری کی اطلاعات تھیں۔ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر از خود نوٹس لے ۔