ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

’’بے شرمو!بیٹی کو کہتے ہو کہ کونسا میسج آیا‘‘ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کپتان کے خلاف کیا بڑا مطالبہ کر دیا؟

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلا لئی کے الزامات نے عمران خان کا اصل چہرہ دکھایا، جرات ، بہادری اور غیرت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی چیئرمین کا بلیک بیری چیک ہونا چاہئے، اگر کچھ نہ نکلا تو میں معافی مانگوں گا نہیں تو عمران خان پوری قوم سے معافی مانگیں، بے شرمو! بیٹی کو کہتے ہو کہ کونسا میسج آیا، ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی سپریم کورٹ کے

احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے، اخلاقی کرپشن کے خلاف بھی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے احاطے میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے سنگین الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف پر شدید تنقید کی ہے ۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے عائشہ گلا لئی کو کئے جانے والے ٹیکسٹ میسجز کو سامنے لانے کے مطالبے پر کہا کہ بے شرمو! بیٹی کو کہتے ہو کہ کونسا میسج آیا۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بلیک بیری چیک ہونا چاہئے اور اگر اس میں سے عائشہ گلا لئی کے الزامات کے حوالے سے کچھ برآمد نہ ہوا تو میں قوم سے معافی مانگوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی نے جو بات کل کہی میں وہی بات ڈیڑھ سال پہلے کہہ چکا ہوں۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر تمہاری لندن کی تصاویر کس بات کی غمازی کر رہی ہیں۔انہوں نے عائشہ گلا لئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلا لئی نے جرات، غیرت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اخلاقی

کرپشن پر بھی پکڑ ہونی چاہئے کیونکہ یہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو برقرار رکھنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ حنیف عباسی نے خیبرپختونخوا کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پختون غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کے جلسوں کا بائیکاٹ کریںاور بیٹیوں کی تذلیل پر ان سے کنارہ کشی اختیار کریں۔انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے بھی قوم سے

معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات کے بعد سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جا تی۔جبکہ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان لیڈر ہونے کا فائدہ اٹھا کر خواتین کو بلیک میل کر تے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے

سربراہ بلاول بھٹو نے عائشہ گلا لئی کے الزامات کے بعد عمران خان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…