بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

عائشہ گلالئی نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد/پشاور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کو ناز بلوچ کے بعد ایک اور جھٹکا ٗپی ٹی آئی ایم این اے عائشہ گلالئی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں پارٹی چھوڑ رہی ہوں ٗپی ٹی آئی میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عمران خان کی وجہ سے ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ٗ ہم پختون گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ٗ عزت اور غیرت بہت چیز ہوتی ہے ٗکافی عرصے سے چیزوں کو برداشت کر رہی تھی۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں تفصیلاً ہر چیز بتاؤں گی ، پارٹی میں خواتین اور ورکرز کی عزت نہیں ٗ ورکرز کو کہا جاتا ہے یہ کسی کام کے نہیں ٗورکرخواتین کی عزت اور کرپشن پر احتجاج کرتے رہے ہیں ٗعمران خان خود بنی گالہ بیٹھے ہوتے ہیں اور ورکرز لاٹھیاں کھاتے ہیں ٗانہوں نے کہا کہ ورکرز کی وجہ سے پارٹی آج یہاں تک پہنچی ہے، اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑوں گی ٗوہ عوام کی امانت ہے، پی ٹی آئی کے وکررز میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جیسی پارٹی وہ دنیا کو دکھاتے ہیں پی ٹی آئی ویسی نہیں ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی چیئرمین کی حرکتیں ٹھیک نہیں ہیں یہ انگلینڈ نہیں پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اخلاقی قدریں گر چکی ہیں کسی خاتون کی عزت محفوظ نہیں، پاکستان میں مغربی کلچر متعارف کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اس نامناسب رویئے کی وجہ سے انہوں نے بنی گالا میں پارٹی کے اجلاس میں شرکت بھی نہیں کی۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اپنے تحفظات کو آگاہ کیا تھا لیکن اس پر مثبت انداز میں کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث میں نے بہت مجبور ہو کر پارٹی چھوڑنے کافیصلہ کیا۔ عائشہ گلالئی نے ناز بلوچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری ناز بلوچ سے بھی بات ہوئی تھی اور انہوں نے بھی خواتین ورکرز کیساتھ روا رکھے جانے والے رویئے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خاتون ورکرز کو ہمیشہ ایک ادنیٰ اور ایک حقیر کارکن سمجھا جس کی وجہ سے خواتین ورکرز تنگ ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کررہی ہوں تاہم نواز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں اور انہیں جھوٹ بولنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے سیاسی اختلافات ہیں، مگر نواز شریف خاندانی آدمی ہیں وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں ان کی پارٹی میں ماؤں، بہنوں کی عزت ہوتی ہے لیکن پی ٹی آئی میں عزت دار خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں،

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف جھوٹ بولنے پر ناہل ہوسکتے ہیں تو آرٹیکل 63,62 اخلاقی کرپٹ انسان پر بھی لاگو ہونا چاہئے، انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کریکٹر لیس ہیں اصل چیز ہمارے لئے عزت اور غیرت کا مسئلہ ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے آپ کو پٹھان کہتے ہیں میرے خیال میں وہ دو نمبر پٹھان ہیں، ،انہوں نے کہا کہ اگر ایسا شخص ملک کا وزیراعظم بنے کا تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے،عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ورکرز کو جھوٹا کہا جاتا ہے،

جاوید ہاشمی پارٹی چھوڑ کر چلے گئے، ناز بلوچ بھی گئیں، کئی ایم این ایز ناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نیازی اور فوزیہ قصوری بھی ناراض ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے ساتھ بیس افراد کا وفد ملاقات کیلئے گیا تھا لیکن عمران خان نے ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی حالانکہ ہم کرپشن کے ایشو پر عمران خان سے ملنے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک بہت زیادہ کرپشن میں ملوث ہیں، محمد عاطف ، علی امین گنڈا پور سمیت سب وزیراعلیٰ کی کرپشن کی شکایت کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا مجبوری ہے کہ وہ پرویز خٹک کیخلاف شکایت نہیں سنتے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک کرپشن میں ملوث ہیں ان کیخلاف ثبوت ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے میرے سے رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں تاہم میں اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان آئندہ چند روز میں کرونگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…