منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بزرگ آدمی باز آجائیں،2013ء میں کیسے پیسہ بنایا؟مشرف کیخلاف بولنا جاوید ہاشمی کو مہنگا پڑ گیا

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی بزرگ آدمی ہیں ، پرویز مشرف کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر ہمارا منہ نہ کھلوائیں۔ وہ میڈیا میں اِن رہنے کے لئے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کی طرف سے اے پی ایم ایل کے سربراہ اور سابق صدر سید پرویز مشرف پر بے جا تنقید پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ردعمل کا اظہار کرتے

ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی کا باطن سبھی جانتے ہیں وہ اپنے گریبان میں جھانکیں۔جنرل ضیا کے دور میں وزارت پر براجمان رہنے والے جاوید ہاشمی کا پرویز مشرف کے خلاف زہر اگلناسمجھ سے بالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی پی ٹی آئی میں دال نہ گلی تومختلف بہانے بنا کر عمران خان کے خلاف ہو گئے۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں پارٹی ٹکٹوں کی مد میں جاوید ہاشمی کے پیسہ بنانے کی کہانیاں زبان زد عام ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…