اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی ہے۔ 100انڈیکس نے1100سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47ہزار پوئنٹس کی نفسیاتی عبور کر لی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہونے والی حالیہ تیزی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے رجحان کے باعث دیکھنے
میں آئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انتہائی مندی دیکھنے میں آئی تھی جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ آنے والے دنوں میں یہ مندی برقرار رہے گی اور سرمایہ کار اپنا سرمایہ نکالنے کو ترجیح دیں گے تاہم کاروباری ہفتے کے پہلے روز ابتدائی گھنٹوں میں ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 1100پوائنٹس سے زائد کے اضافے نےنئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔