بہاولپور (این این آئی)بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں 70 سالہ بوڑھے نے 15سالہ لڑکی سے نکاح کرلیا،پولیس نے دْلہا،دْلہن کے والد اور نکاح خواں سمیت 6افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع بدھو والی میں 20 ایکڑ زرعی زمین کے مالک 72 سالہ سراج نے والد کو زمین کا لالچ دے کر
اس کی 15سالہ کمسن لڑکی سے نکاح کر لیا تاہم رخصتی میں چند گھنٹے تھے کہ بوڑھے دلہا میاں کے نواسے، نواسیوں نے پولیس کو اطلاع کر دی ۔پولیس نے دلہا،دلہن کے والد اور نکاح خواں سمیت 6افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ٗملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے احمد پور شرقیہ میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا