اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

سازش یا کچھ اور؟ نوازشر یف کیوں نااہل ہوئے؟ اعتزاز احسن نے اصل وجہ بتادی

datetime 30  جولائی  2017 |

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشر یف سازش کے تحت نہیں جھوٹ بولنے پر نااہل ہوئے ‘(ن) لیگ والے احتساب کے معاملے پر معصوم بن کر بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگروہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے ’آنیوالے دن (ن) لیگ کیلئے مزید مشکل دن ثابت ہوں گے جسکے لیے انکو تیاررہنا ہوگا۔اپنے ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کی ہے

سب سے زیادہ پاکستان میں پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف مقدمات بنے مگر آج تک کسی ایک مقدمے میں بھی سزا نہ ہوئی ہمیں (ن) لیگ ہمیشہ احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنا تی رہی ہے اور آج جب (ن) لیگ والوں کا احتساب ہو رہا ہے تویہ اس احتساب کو ساز ش کہہ کر احتساب سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ان کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ انکو احتساب کا سامنا کر نا ہی پڑ یگا اور آنیوالے دنوں میں (ن) لیگ کو اپنی کر پشن کی وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ یگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…