اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم کورٹ میں ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم کورٹ میں ماڈل ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت میں ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔
ایان علی کی جانب سے ان کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت ملزمہ کی مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ اور قابل ضمات وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 7اکتوبر تک ملتوی کر دی۔