جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کاشہبازشریف کو بھی بڑا سرپرائز ،پیپلزپارٹی کو صاف انکار،ن لیگ اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی،اہم اعلان

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کئی الزامات ہیں، انکے خلاف ریفرنس ضرور دائر کریں گے، شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تو اور نقصان ہو گا، یہ جمہوری پارٹی ہوتی تو نواز شریف سے استعفیٰ مانگتی، کیا (ن) لیگ میں کوئی اور وزارت عظمیٰ کیلئے اہل نہیں، الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکتی، قیادت خود منی لانڈرنگ کرے تو ادارے کیسے روکیں گے،

ہم نے ایک ہزار ٹکٹ دینے ہیں، ایک ہزار فرشتے تو نہیں مل سکتے، نواز شریف کی وجہ سے پوری پارٹی کو نقصان ہوا، ایف زیڈ ای کمپنی انہوں نے منی لانڈرنگ کیلئے بنائی تھی، لگتا نہیں ہے کہ (ن) لیگ والے حکومت میں اپنی مدت پوری کر سکیں گے، چوہدری نثار علی خان کو پتہ تھا کہ قطری خط فراڈ ہے، جمائمہ نے منی ٹریل بھیجی اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار کو پتہ تھا کہ قطری خط فراڈ ہے،2013میں پتہ چلا کہ کس طرح دھاندلی کی گئی، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، الیکشن جیتے گی، پانامہ کیس فیصلے کے بعد پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کیلئے اپنا امیدوار لائے، ہم نے وزیراعظم کے لئے شیخ رشید کا نام دیا ہے،2013میں الیکشن کیلئے پارٹی کی تیاری نہیں تھی، اللہ نے موقع دیا تو وزیراعظم بن کر کرپشن پر قابو پا کر دکھاؤں گا، میں میرٹ پر اپنی ٹیم لاؤں گا۔ عمران خان نے کہا کہ کیا (ن) لیگ میں کوئی اور وزارت عظمیٰ کے لئے اہل نہیں، میں سمجھ رہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان بڑا فیصلہ کریں گے، چوہدری نثار کو پتا تھا کہ قطری خط فراڈ ہے، سیاست سے پہلے بھی دنیا میں میرا نام تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کانفلکٹ آف انٹرسٹ کا قانون لے کر آئیں گے، یہ مجھے سپریم کورٹ لے کر گئے، جس پر شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جمائمہ نے منی ٹریل بھیجی، اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے جو چیز پوچھنا چاہتے ہیں پوچھیں، اس کیلئے میں تیار ہوں، مجھے یا جہانگیر ترین کو نااہل کیا گیا تو فیصلہ تسلیم کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اسمبلی میں ایک دوسرے کی چوری پر خاموش ہوتے تھے، ایک دوسرے کو چور کہنے کی بجائے ہم سپریم کورٹ گئے، لوگوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کچھ نہیں نکلے گا، اب ملکی معاملات پہلے کی طرح نہیں چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اگر صفائی نہ دیتا تو اس کی پارٹی اسے نکال دیتی، ہمارے کسی رہنما پر نیب کا کوئی کیس نہیں، شہباز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تو اور نقصان ہو گا، شہباز شریف کے خلاف بھی کئی الزامات ہیں، شہباز شریف کے خلاف ریفرنس ضرور دائر کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جمائمہ کے ساتھ بہت برا سلوک کیا، وہ اپنے ساتھ کیا گیا سلوک نہیں بھولی، ایک ہزار ٹکٹ دینے ہیں، ایک ہزار فرشتے تو نہیں مل سکتے،

ادارے ایسے بناؤں گا کہ کوئی کرپشن نہیں کر سکے گا، نواز شریف کی وجہ سے پوری پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جمہوری پارٹی ہوتی تو نواز شریف سے استعفیٰ مانگتے، نواز شریف کو جھوٹ لے ڈوبا، انہوں نے کوئی منی ٹریل اور بینک ٹرانزیکشن نہیں دیکھائی۔ انہوں نے کہا کہ سوا سال میں انہوں نے ایک چیز بھی نہیں دیکھائی، ایف زیڈ ای کمپنی منی لانڈرنگ کیلئے بنائی گئی تھی، عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، لگتا نہیں کہ یہ اپنی مدت پوری کر سکیں، پیر کو اجلاس میں طے ہو گا کہ کیا ریفرنس دائر کریں، اب الیکشنز میں دھاندلی ہونے نہیں دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکتی، قیادت خود منی لانڈرنگ کرے تو ادارے کیسے روکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…