پشاور(این این آئی)فیڈرل بورڈآف ریونیونے خیبر پختونخوااسمبلی کے 124راکین اسمبلی کے 2016کے ٹیکس گوشواروں کی رپورٹ جاری کردی خیبر پختونخوامیں جے یو آئی کے ملک نورسلیم سب سے زیادہ امیربلٹ پروف گاڑی میں گھومنے والے وزیر صحت غریب نکلے۔فیڈرل بورڈآف ریونیونے خیبر پختونخوااسمبلی کے 124راکین اسمبلی کے 2016کے ٹیکس گوشواروں کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے جے یو ائی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نور سلیم نے 2کروڑ 56سے زائد جبکہ سب سے کم ٹیکس حکمران جماعت کے وزراء شہرام خان ترکئی اور شاہ فرمان نے صرف سات ہزار ٹیکس جمع کی جبکہ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سمیت کابینہ کے نو ارکین اور 28صوبائی ارکین نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کیے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے آٹھ لاکھ تیرہ ہزارآٹھ سو انہتر روپے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے تین لاکھ بائیس ہزار چھ سو نوے روپے ،ڈپٹی سپیکر اور خاتون رکن مہر تاج روغانی نے پانچ لاکھ چوراسی ہزار دو سو تریپن روپے ٹیکس جمع کروایادوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے سردارظہور نے ایک کروڑ15لاکھ29ہزار321روپے جمع کئے ۔ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے ایک لاکھ 99ہزار پانچ سو روپے مشیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے تین لاکھ تینتیس ہزار 72روپے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے تین لاکھ بائیس ہزار چھ سو نوے روپے ڈپٹی سپیکر اور خاتون رکن مہر تاج روغانی نے پانچ لاکھ چوراسی ہزار دو سو تریپن روپے ٹیکس جمع کروایااسی طرح پی کے ون سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے ایک لاکھ تین ہزارآٹھ سو چھپن روپے ،شوکت یوسفزئی نے پچاس ہزار سات سو چورانوے روپے وزیر آبپاشی سکندر حیات خان شیرپاو نے 73ہزارآٹھ سو پچاس روپے،
سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے تین لاکھ بائیس ہزار چھ سو نوے روپے ٹیکس جمع کروایاصوبائی وزیر قانون اور پی کے انتالیس سے منتخب امتیاز شاہد نے صرف سات ہزار روپے ٹیکس جمع کروایا ۔اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے ایک لاکھ اکتالیس ہزار دو سو پندرہ روپے ٹیکس جمع کروایا۔