اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں مگر ایسی صورت میں ان کی جگہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کون سنبھالے گا؟صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کا نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی سیٹ
خالی ہو جائے گی۔ ایسی صورت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمن مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کو متفقہ طور پر پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر حکمران جماعت کی جانب سے سامنے لایا جائے گا۔مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام کی حتمی منظوری مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں دی جائے گی جو پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ن لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔