منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’شہباز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد‘‘ اعلان بس چند ہی گھنٹوں میں۔۔تحریک انصاف نے ن لیگ کے فیصلے کے خلاف کیا اعلان کر دیا

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری، نئے اور عبوری وزیراعظم کے ناموں پر غور۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ مشاورتی اجلاس میں شہباز شریف، چوہدری نثار،اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق،

شاہد خاقان عباسی، عبدالقادر بلوچ، سردار مہتاب عباسی، برجیس طاہر، احسن اقبال آصف کرمانی موجود ہیں۔اجلاس میں پانامہ کیس فیصلے کے بعد کی صورتحال اور نئے وزیراعظم اور عبوری وزیراعظم کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق 45 دن کی وزارت عظمیٰ کے لیے شاہد خاقان عباسی کا نام سر فہرست ہے ۔جبکہ رانا تنویر کا نام بھی عبوری وزیر اعظم کے لیے تیار کی گئی فہرست میں شامل ہے۔ رانا تنویر کو نواز شریف کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے ۔ اس سے قبل خواجہ آصف اور احسن اقبال کا نام عبوری وزیر اعظم کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن رواں ہفتے کے شروع میں ہی ان دونوں رہنماؤں کے اقامے سامنے آئے جس پر انہیں عبوری وزیر اعظم نہ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد شہباز شریف کے بطور وزیراعظم بنائے جانے کا زیادہ امکان ہے اور اس حوالے سے نواز شریف کا حلقہ 120بہت زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کے ساتھ ساتھ ـصوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر نواز شریف کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والے اس حلقے سے الیکشن لڑوایا جائے گا۔ تاہم تاحال ن لیگ کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاری ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج شام تک عبوری

اور نئے وزیراعظم کا نام حکمران جماعت کی جانب سے سامنے آجائے گا۔واضح رہے کہ کل نا اہلی فیصلے کے بعد ہونیوالے ن لیگ کے اجلاس میں نواز شریف نے اپنے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام وزارت عظمیٰ کیلئے تجویز کیا تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی نےن لیگ کے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے کسی بھی فیصلے کی مخالفت کر دی ہے ۔

کل نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی ن لیگ کے اس فیصلے کی مخالفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حدیبیہ کیس کھلنے پر شہباز شریف بھی بچ نہیں پائیں گے اور کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کا جہاد جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…