اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سابق وزرا کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی خواہش، انتظامیہ نے صاف انکار کرتے ہوئے اجازت نہ دی، عمران خان کی پریس کانفرنس چار سال بعد پہلی بار سرکاری ٹی وی پر پی ٹی وی پر لائیو ٹیلی کاسٹ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے نا اہل ہوتےہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی ، ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد جب وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کے لئے
پی آئی ڈی کا انتخابات کیا تو اس وقت دلچسپ صورتحالپیدا ہو گئی۔ پی ٹی آئی حکام کا موقف تھا کہ کیونکہ اب وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے اور وزرا اب سرکاری عہدوں پر نہیں رہے اس لئےایک قومی ادارے میں ان کی پریس کانفرنس کا اہتمام کرنا ان کی آئینی دسترس سے باہر ہےدوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کی تو اس کی پریس بریفنگ چار سال بعد پہلی مرتبہ قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی نے لائیو ٹیلی کاسٹ کی۔