اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاس گھر بھول آئے، جمشید دستی کو سپریم کورٹ کے باہر روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عام راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو پاس نہ ہونے کے باعث سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔جمشید دستی نے رجسٹرار سپریم کورٹ آفس بھی داخلے کیلئے رابطہ کی کوشش کی مگر وہاں سے کسی نے ان کے رابطے کا موثر جواب نہیں دیا۔ میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اپنا پاس گھر بھول آیا ہوں لیکن پر امید ہوں کہ سپریم کورٹ میں داخل ہو جائوں گا تاہم آخر تک وہ سپریم کورٹ میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کیلئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، شیخ رشید،شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، نعیم الحق ، فواد چوہدری سمیت دیگر اپوزیشن رہنما سپریم کورٹ پہنچ تھے ۔