جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،سنجیدہ ماحول میں کیوں اچانک قہقہے لگنا شروع ہوگئے،وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم ہاؤس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اوراس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں اتحادی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے موقع محل کے مطابق لطیفہ سنانے پر نواز شریف سمیت شرکاء اجلاس کے چہرے کھل اٹھے اور زور دار قہقہہ لگا، اس لطیفے کے بعد اجلاس کا سنجیدہ ماحول انتہائی خوشگوار ہو گیااورسنجیدہ ماحول ایک دوسرے کیلئے پرجوش نیک خواہشات و نیک جذبات کے اظہار میں تبدیل ہو گیا،

مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے حق میں انتہائی جذباتی تھے، پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مولانا فضل الرحمان کے نواز شریف اور دیگر رہنماؤں کو سنائے گئے لطیفے کے بارے میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ لطیفہ ان جملوں پر ختم ہوا کہ’’کیا میاں صاحب تہاڈے نال اے پہلی وار ایسا ہویا ا ے‘‘ مولانا فضل الرحمان کی اس تسلی پر نواز شریف کے چہرے پررونق لوٹ آئی اور دیر تک مسکراتے رہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…