جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی کون سی غلطی تھی جس کی وجہ سے وہ نااہل ہوئے؟چودھری شجاعت حسین نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کرسی پر موجود وزیراعظم، ان کے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اس پر فخر ہونا چاہئے، تکبر پر بالاخر اللہ کی پکڑ ہوتی ہے اور قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ہزاروں افراد کی بجائے پانچ آدمی بھی اللہ تعالیٰ کے بعد ملک کو صحیح سمت کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اور اس سے کرپشن فری پاکستان کی ابتدا ہو گئی ہے، فاضل ججوں نے عدلیہ کا وقار مزید بلند کر دیا ہے اور پاکستان کی سیاسی سمت کا بھی تعین ہو گیا ہے اور عدلیہ مخالف لوگوں کے مند بند ہو گئے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ارکان کی محنت، حوصلہ اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…