اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سبکدوش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ۔جمعہ کو سپریم کورٹ کے پانا ما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم نوازشریف اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے جس کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہوگئی اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن)نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹیشن کے اندراج کے فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات تھے ٗتحفظات کے باوجود فیصلے پر عمل ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نواز شریف کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صدر مملکت نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف اب اپنی جماعت کے صدر بھی نہیں رہ سکتے ٗ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت اسمبلی رکنیت سے نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ رکھنے کا بھی اہل نہیں ہوتا۔