لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثارعلی خان کا پور ی پارٹی یا قیادت سے نہیں بلکہ ایک یا دو افراد سے گلہ ہے اور پارٹی قیادت اب خود اس معاملے کو دیکھے گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کو چھوڑا ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت سے ناطہ توڑا ہے ۔
پارٹی میں کسی شخص میں اتنی جرات نہیں کہ وہ چوہدری نثارعلی خان کے خلاف میاں صاحب یا کسی اور سے بات کرے ۔ جہاں تک ان کے سیاست چھوڑنے اور انتخاب نہ لڑنے بارے اعلان ہے تو اس پر نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے اور مجھے قوی امید ہے کہ انہیں منا لیں گے۔انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان گالی گلوچ کی وجہ سے کیا ۔