اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کے فیصلے میں غیر معمولی تاخیر، درپردہ کچھ ہو رہا ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کے فیصلے میں غیر معمولی
تاخیر کی وجہ سے عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھی کہنا پڑا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نـثار اور نواز شریف ناراضگی معاملہ بھی کئی شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے ۔ ایسا کچھ ہے تو تبھی عمران خان اور سراج الحق کو کہنا پڑا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ جلد سنایا جائے ، درپردہ کچھ ہو رہا ہے۔