اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

فیصل آباد ،معروف شخصیت کو دن دیہاڑے قتل کردیاگیا

datetime 26  جولائی  2017 |

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے اکبر موڑ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف گائنا کالوجسٹ کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمود علیم اپنے کلینک سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اکبر آباد موڑ پر بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ڈاکٹر محمود علیم کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈاکٹر محمود علیم معروف گائنا کالوجسٹ تھے اور الائیڈ اسپتال میں گائنی وارڈ کے انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔ڈاکٹرز کی مختلف تنظیموں وائی ڈی اے، پی ایم اے اور ایم ٹی اے نے ان کے قتل کیخلاف (آج) تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں کے مطابق (آج) صرف ایمرجنسی وارڈز میں کام ہو گا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل بھی (آج) ہی طے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…