بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

’’پاکستان کا نام بدنام ‘‘ اسلام آباد میں چینی خاتون کے ساتھ پولیس کانسٹیبل کی ایسی شرمناک حرکت کہ فوراً گرفتار کر لیا گیا

datetime 26  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) ریلوے پولیس نے مارگلہ اسلام آبادسے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر دوران سفر گرین لائن ٹرین میں مبینہ طورپرچینی خاتون سے دست درازی اورریپ کی کوشش کرنیوالے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چینی مکینیکل انجینئرز کا8رکنی وفد راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے دورے پرآیا

جہاں پرانہوں نے ریلوے حکام کے ہمراہ سی پیک کے حوالے سے اپنے زیرتکمیل دفترکے معائنے کے علاوہ واشن لین سمیت مختلف شعبوں اورپلیٹ فارم کادورہ کیا، بعدازاں یہ وفدریلوے افسران کے ہمراہ گرین لائن ٹرین کے ذریعے مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آبادآگیا،اس دوران وفدمیں شامل ایک وینگ زوئی نامی چینی خاتون بچھڑجانے سے گرین لائن سے الگ ڈبے میں سوارہوگئی ، جہاں پر مبینہ طور پر خالی اپارٹمنٹ میں موقع پاکرسیکیورٹی پرتعینات نویدنامی پولیس کانسٹیبل نے دست درازی شروع کردی واپس راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچتے ہی متاثرہ خاتون نے شورمچادیا،اس موقع پرڈی ایس پی ریلوے سمیت تمام متعلقہ افسران پہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ خاتون کوفوری طورپربم ڈسپوزل سکواڈکے کمرے میں منتقل کرتے ہوئے تمام مسافروں سے پلیٹ فارم خالی کرالیا۔اس موقع پرلاہورجانے والی ٹرین کے مسافروں کودوسرے پلیٹ فارم سے گاڑی میں سوارکرکے ٹرین کومقررہ وقت سے 5منٹ پہلے روانہ کردیاگیا، اس پررہ جانیوالے مسافروں نے احتجاج شروع کردیاتاہم ریلوے حکام نے موقع کی نزاکت کے تحت انتظارکرنیوالے مسافروں کوکرایہ واپس کردیا

جس پرچینی وفدنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ریلوے پولیس کی معذرت قبول کرنے سے انکارکردیااورسخت مؤقف اختیارکیاکہ وہ اپنے سفیراوروفاقی وزیرریلوے سے براہ راست رابطہ کرینگے تاہم بعدازاں انہیں برق رفتارنان سٹاپ ریل کارکے ذریعے لاہورروانہ کردیاگیا۔ایس پی ریلوے ریاض بوسال کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون سیاحت کی غرض سے یہاں آئی تھی ،دوران سفروہ پولیس کانسٹیبل سے بے تکلف ہوگئی جنہوں نے آپس میں سیلفیاں بھی بنائیں ،موقع ملنے پرکانسٹیبل نے مبینہ طور پر دست درازی کی کوشش کی تاہم بروقت اطلاع پرنویدنامی کانسٹیبل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…