منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اسلام آباد،فیصل مسجدکی زمین پر قبضہ کرلیاگیا،قبضہ کرنیوالے کون ہیں ا ور کیا کررہے ہیں؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کی زمین، دفاتر اور اعتکاف کی جگہ پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کمیٹی نے مسجد میں قائم یونیورسٹی کیمپس خالی کرانے کی ہدایت کردی۔سینیٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل مسجد محمد طاہر نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ اسلامک یونیورسٹی نے فیصل مسجد کی زمین، تمام دفاتر، اسٹور اور بک شاپ پر قبضہ کر رکھا ہے اور عارضی طور پر کیمپس کھولنے کے بعد انتظامیہ اب قبضہ نہیں چھوڑ رہی۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے مسجد کے کیفے ٹیریا پر بھی قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں دفاتر جبکہ اعتکاف کی جگہ کو اسٹور بنا دیا ہے۔ڈائریکٹر محمد طاہر کے مطابق انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر گیسٹ ہاؤس بھی قائم کر رکھے ہیں اور مسجد کے نام پر سعودی حکومت سے براہ راست فنڈز لیے جارہے ہیں۔سینیٹ کمیٹی نے فیصل مسجد کی زمین پر قبضے پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو اتنی زمین دی گئی پھر بھی وہ فیصل مسجد پر کیوں قابض ہے۔کمیٹی نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو بھی طلب کرلیا جبکہ فاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کی زمین، دفاتر اور اعتکاف کی جگہ پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے سینیٹ کمیٹی نے مسجد میں قائم یونیورسٹی کیمپس خالی کرانے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…