پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کیری پیکر کے دور میں پاؤنڈز اور ڈالر میں فرق ،عمران خان کی منی ٹریل میں بڑی غلطیاں سامنے آگئیں

datetime 25  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ عمران خان کی سیاست منی ٹریل کے کنویں میں دفن ہونے جارہی ہے ٗ عمران خان کے ہاتھ میں لیکر نہیں ٗ عمران خان کا چہرہ اترا ہواہے ٗ بارہ سے پندرہ سال کی قید متوقع ہے ٗسپریم کورٹ کے باہر لنگر لینے والے سیاسی یتیموں کا قبرستان بنی گالہ میں بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما ؤں حنیف عباسی ٗ طلال چوہدری اور دانیال عزیز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہاکہ عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ان کا مقصد ملکی ترقی کے خلاف کام کرنا اور ملک میں انتشارپھیلانا ہے ٗوزیر اعظم نے تو عدالت کے سامنے نہ کچھ چھپایا اور نہ ہی کوئی غلط بیانی کی لیکن عمران خان کے وکیل بیرونی امداد تسلیم کرچکے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان 1 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈز کا جواب دینے سے قاصر رہے جبکہ ان کے وکیل اب بن گالہ اراضی پر یوٹرن لے رہے ہیں انہوں نے اراضی سے متعلق جو دستاویزات پیش کیں وہ مصدقہ نہیں ان پر بینک کی جانب سے بھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی جبکہ عدالت میں فوٹو کاپی کی کوئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو کنواں کھودا تھا خود اس میں ہی گرگئے آئندہ چند روز میں عمران خان کے خفیہ اکاؤنٹس بھی بتاؤں گا وہ اب نااہل ہونے جارہے ہیں انہیں اب نیند نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بے ضابطگیوں کی وجہ سے نااہلی کا سامنا ہے جو کورٹ میں پیش کئے گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عدالت سے انشااللہ سرخرو ہوں گے۔اس موقع پرطلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان منی ٹریل کے کنویں میں گرنے جارہے ہیں عدالت نے منی ٹریل مانگی وہ منی ٹریل لے آئے اب سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ہم نے ان کا پکڑنا نہیں بلکہ بھگانا ہے اور ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان تو وہ ہیں جنہوں نے لندن کے میئر کے انتخابات میں ایک یہودی کو سپورٹ کیا ٗیہ فراڈیئے کپتان ہیں جنہوں نے 25 ہزار ڈالر کی خاطر پاکستان سے کرکٹ چھوڑدی۔طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی منی ٹریل بھی نہیں دی اب ان کی سیاست منی ٹریل کے کنویں میں دفن ہونے جارہی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے باہر لنگر لینے والے سیاسی یتیموں کا قبرستان بنی گالہ میں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کی آخری آرام گاہ بنی گالہ تھی،

انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں چور دروازوں سے اقتدار کے حصول کی امید کے ساتھ ہر روز سپریم کورٹ آتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان سیاسی یتیموں کو پاکستان کی عوام مسترد کر چکی ہے ٗانہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب کرکٹ کو خیر باد کہا تو انہوں نے کیری پیکر جن کا شمار اسوقت کے دنیا کے امیر ترین لوگوں میں ہوتا تھا کا سہارا لیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کیری پیکر کے لئے کرکٹ کھیلنے کے لئے ان سے 25000پاونڈز لئے،انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سپریم کورٹ میں دونوں مقدمات کا فیصلہ سامنا آ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی فضا تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ دیکھیں گے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سرخرو ہو ں گے اور عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے استثنیٰ رکھنے کے باوجود خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کیا جبکہ عمران خان کے اثاثے اور بینک اکاونٹس ان کے نام سے نہیں ٗانہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو بھی پراجیکٹ شروع کیا چاہے وہ نمل کالج کا ہو یا ہسپتال وہ سراسر فراڈ تھا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی،

ملکی ادارون پر حملہ کیا ،وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں اور عدالت عظمی سے بھی مفرور ہیں۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات اور دستاویزات میں تضاد ہے نوازشریف کے خلاف تو جے آئی ٹی بھی کوئی ثبوت نہیں لاسکی جبکہ عمران خان نے تو اپنے اثاثے بھی چھپائے، کیری پیکر کے دور میں تو پاؤنڈز اور ڈالر میں ڈیڑھ گنا کا فرق تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں تھا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کے بعد عدالت میں بھی روایتی قلابازیاں کھارہے ہیں انہوں نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے بھی جعلی دستاویزات جمع کروائیں قوم کے سامنے ان کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اب انہیں نیب قوانین کے تحت 12 سال قید ہوگی ٗبھارتی کمپنی سے تنخواہ لینے والے عمران خان الطاف حسین بھی بدتر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…