اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کیساتھ ناراضگی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ۔ چودھری نثار کا ایشو ٹوئٹر کے پہلے پانچ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کو چوہدری نثار کی جانب سے پارٹی اور وزارت نہ چھوڑنے کا یقین،
تحریک انصاف کے کارکنوں کی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تاہم ابھی وزیر داخلہ کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں آیا ۔جبکہ مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی جانب سے ’’ چوہدری نثار دھوکہ نہیں دے گا‘‘ جیسے تبصروں کا سلسلہ جاری رہا۔واضح رہے کہ آج وزیر داخلہ چوہدری نثار پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔